کے سیلز مین حافظ محمد زمان سے نوسر باز 44ہزار چھین کر فرار ہو گیا

میلسی .فیصل بنک میلسی سے K&N

جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج تم نیوز نے حاصل کرلی تھانہ سٹی پولیس میلسی نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی

تفصیل کے مطابق بورے والا کا رہائشی حافظ محمد زمان نے بتایا کہ وہ K&N میں ملازم ہے جو کمپنی کی ریکوری ہر بدھ کو میلسی فیصل بینک میں جمع کرواتا ہے میرے پاس چار لاکھ باسٹھ ہزار سات سو روپے موجود تھے کیش کاونٹر پر جمع کروانے لگا تو نا معلوم شخص نے مجھ سے رقم لے کر پیسوں کو ترتیب میں لگانے کا کہا اور میرے منع کرنے کے باوجود مجھ سے نوٹوں کی دو سے تین کاپیاں لیں میرے شور و واویلا کرنے پر میری رقم سے 44000 کی رقم لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ڈی ایس پی میلسی اور ایس ایچ او سٹی نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی…مہر راشد منظور نمائندہ تم نیوز میلسی