کوٹ ادو میں بھی مویشی منڈی کی رونقیں بحال

تو ہوگئی ہیں لیکن بڑھتی مہنگائی اور منڈی میں پرچی وصول کرنے کے باوجود ناقص انتظامات کی وجہ سے بیوپاری پریشان بیوپاری اس

وقت انتظامیہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اسی پر بات کریں گے امیر حمزہ سے حمزہ بتائیے گا

کوئٹہ: عید قرباں کے لیے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خریداری شروع  ہو گئی ہے، ملتان ہو یا حیدرآباد، لاہور ،کراچی ،پشاور، کوئٹہ ہو یا اسلام آباد، عید سے قبل مویشی منڈیوں میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے۔ یہی حال بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا بھی ہے جہاں مویشی منڈی تو سج گئی ہے البتہ جانوروں کے نرخ آسمان کو چھوتے محسوس ہو رہے ہیں۔

کوئٹہ میں ہر سال مشرقی بائی پاس، مغربی بائی پاس، عالمو چوک، کنواری روڈ، سمنگلی روڈ اور سپی روڈ سمیت مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی جاتی ہیں۔