٭ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے
لاہور: رپورٹ محمد عبداللہ بیگ
مختلف علاقہ جات میں ڈینگی پر قابوپانے کیلئے محکمانہ سیکرٹریزکو ذمہ داریاں سونپ دیں۔
٭ خواجہ سلمان رفیق نے سول سیکرٹریٹ میں صوبائی ڈینگی مانیٹرنگ کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمانہ سیکرٹریزکو ذمہ داریاں سونپی۔
٭ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
٭ سیکرٹری صحت علی جان خان سمیت تمام کمشنرزاورڈ ی سی حضرات نے صوبائی وزیراور چیف سیکرٹری کو ڈینگی کی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
٭ اجلاس میں تمام محکمہ جات کے سیکرٹریزسمیت کمشنرزاور ڈی حضرات نے شرکت کی۔
٭ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت۔
٭ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کااظہارخیال۔
٭ ڈینگی پر قابوپانا صرف محکمہ صحت نہیں بلکہ تمام متعلقہ محکمہ جات کی ذمہ داری ہے۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ ڈینگی کے ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ افسران ڈینگی پر قابوپانے کیلئے خودفیلڈمیں نکلیں۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عوامی نمائندگان کو بھی اپنے علاقہ جات میں ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں کو مانیٹرکرنے کی ہدایت کی ہے۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ پوری کوشش ہے کہ اس سیزن میں ڈینگی کے پھیلاؤکوروکاجائے۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ ڈینگی بارے آگاہی کیلئے موئثرعوامی مہم چلائی جائے۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ محکمہ جات کے سیکرٹریزڈیش بورڈ کوخودمانیٹرکریں۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ حساس اضلاع میں ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں کو تیز کردیاگیاہے۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق ایس اوپیز پر عملدرآمدکروائیں۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں کی بوگس رپورٹنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ سیکرٹری محکمہ اوقاف تمام مساجدمیں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ ہاٹ سپاٹس پر ڈینگی لارواء کی تلفی کو لازمی یقینی بنایاجائے۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ ڈینگی پرقابوپانے کیلئے انتظامیہ کو سنجیدگی سے کام کرناہوگی۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ پنجاب بھرمیں ڈینگی ڈے منایاجائے گا۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز جلدڈینگی کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ڈینگی پر قابوپانے کیلئے اپناکرداراداکرناہوگا۔خواجہ سلمان رفیق۔
٭ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کااظہارخیال۔
٭ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔چیف سیکرٹری۔
٭ ڈینگی پرقابوپانے کیلئے یہی وقت کام کرنے کا ہے۔چیف سیکرٹری۔
٭ ڈینگی ایس اوپیز پر عملدرآمدکے سلسلہ میں خامیوں کو جلدازجلددورکیاجائے۔چیف سیکرٹری۔
٭ شہری ڈینگی کے خاتمہ کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔چیف سیکرٹری۔
٭ گھروں میں مچھروں کی افزائش کی جگہوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔چیف سیکرٹری کی شہریوں سے اپیل۔
٭ صفائی کاخیال رکھیں،گھروں کی چھتوں،دیگرجگہوں پر پانی نے جمع ہونے دیں۔چیف سیکرٹری۔
٭ چیف سیکرٹری کی محکمہ کواپریٹو زکوپرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی چیکنگ کی ہدایت۔