منڈی بہاءالدین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے تھانہ قادرآباد

منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے نواحی گاوں کوٹ ہست خان میں مویشی چوروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے خالد محمود کے گھر جا کر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈی پی او انور سعید کنگرا کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے 24 گھنٹوں کے اندر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے بتایا کہ مقتول خالد محمود اپنے ڈیرہ پر سویا ہوا تھا کہ مویشی چور گینگ نے اسے گلہ دبا کر ہلاک کر دیا اور ایک کروڑروپے کے مال مویشی لیکر فرار ہوگئے تھے،انہوں نے واردات کادورہ کیاتواپنی اسکواڈکی ٹیم کوبھی مویشی چوروں کی گرفتاری کیلئے بھیج دیاتھا،انہوں نے واقعہ پردکھ کااظہارکیا، انہوں نے کہا کہ ضلع کی زمین سماج دشمن عناصر کیلئے تنگ کر دی گئی ہے، اور قانون شکن عناصر کسی جگہ نہیں چھپ سکتے انہیں پکڑ کر انجام تک پہنچانے کیلئے ضلع کی پولیس دن رات کوشاں ہے۔