سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربلال ظفر شیخ کی انجمن تاجران سے میٹنگ پولیس کے متعلق مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا

سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربلال ظفر شیخ کی انجمن تاجران سے میٹنگ پولیس کے متعلق مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا
Vo

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربلال ظفر شیخ کی زیر صدارت انجمن تاجران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران کے پولیس کے متعلق مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔اس موقع پرڈی پی او سرگودہا نے کہا کہ تاجر برادری کی خوشحالی ملکی خوشحالی کی ضمانت ہے۔تاجر برادری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔آپکی مشاورت اور تعاون سے تمام مسائل حل کیے جائیں گے جس کے لیے باہم رابطوں کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔انجمن تاجران کی طرف سے دی جانے والی تجاویز پر غور کرنے اور مناسب اقدام کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اس موقع پرصدر انجمن تاجران ناصر سہگل،جنرل سیکرٹری محمد نعیم کپور،صدر صرافہ بازار میاں عبدالجبار،اسلام،شیخ منظور،مرزاعادل،عبدالستارانجم،محمد حسن یوسف،جواد خرم،محمد ندیم،شفیق الرحمن اور میاں محمد عمران ودیگر نے شرکت کی،