وہاڑی سبزی وفروٹ منڈی کی بدترین صورتحال بارش کے بعدسبزی وفروٹ منڈی دلدل بن گئی


اوسی وھاڑی

وہاڑی سبزی وفروٹ منڈی کی بدترین صورتحال بارش کے بعدسبزی وفروٹ منڈی دلدل بن گئی آڑھتیوں اورمزدوروں کااحتجاج۔سبزی منڈی کے آڑھتیوں اورمزدوروں کی حکومت سے دہائیاں وزیراعلی سے سہولیات فراہم کرنے کامطالبہ

اوسی

سبزی وفروٹ منڈی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔پختہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے بعدسبزی منڈی میں ہرطرف کیچڑہی کیچڑہے مزدوری کیلئے سبزی منڈی آنے والے مزدوروں کوبچوں کاپیٹ پالنے کیلئے شدیدمشکلات کاسامناہے سبزی منڈی دس سال سے پختہ سڑکوں، سیوریج، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا شکار ہے نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی جھیل کا منظر پیش کر رہا ہےصدرانجمن آڑھتیان سبزی منڈی عباس علی ببا نے مزدوروں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ہر حکومت نے مایوس کیا ہے سبزی منڈی کی موجودہ بدترین صورتحال نے کاروبار تباہ کرکے رکھ دیئے ہیں بارش ہوتے ہی سبزی منڈی جھیل کے مناظر پیش کرتی دکھائی دیتی ہے جوبعدمیں دلدل کی شکل اختیارکرجاتی ہے۔دس سال قبل سبزی منڈی شفٹ کرتے وقت انتظامیہ نے تمام سہولتیں فراہم کرنے کاوعدہ کیا تھا انتظامیہ ہم سے لاکھوں روپے ٹیکس کے علاوہ لاکھوں روپے ناجائز جرمانوں کی مدمیں بھی وصول کرتی ہے لیکن سبزی منڈی پر ایک پیسہ تک لگانا گوارا نہیں کرتی حکومت اور انتظامیہ نے سبزی وفروٹ منڈی کو کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے ہمارے دیئے ہوئے ٹیکسوں اورجرمانہ سے ہی سبزی منڈی میں سہولیات فراہم کردی جائیں۔حکومت اورانتظامیہ ہمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے وہاڑی بوریوالہ روڈ بلاک کرکے احتجاج پر مجبور نہ کرے اس موقع پرمزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور وزیراعلی پنجاب سے سبزی منڈی میں سہولیات فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔
ملک عبد الغفار انجم تم نیوز وھاڑی