عامر لیاقت کی وفات پر عمران خان کا اظہار افسوس

ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت انتقال کرگئے، ان کی وفات پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عامر لیاقت گزشتہ شب  کراچی میں واقع اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے،ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات عامر لیاقت کے دل میں تکلیف ہورہی تھی انہیں اسپتال جانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، ان کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال بھجوادی گئی ہے۔ پولیس سرجن کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم اہل خانہ کی اجازت ملنے کے بعد پوسٹ مارٹم کرے گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Leave a Reply