پاکستانی نژاد اداکارہ ‘مس مارول’ کے کردار کے لیے کیسے منتخب ہوئی؟

پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی کی سیریز ‘مس مارول’ 8 جون سے نشر ہونا شروع ہوگی۔

یہ پہلی بار ہوگا جب مارول کی جانب سے ایک پاکستانی نژاد سپرہیرو کو اسکرین پر دکھایا جارہا ہے۔

یمان ویلانی کو مس مارول میں کمالہ خان کے کردار کے لیے مارول کی تلاش کا علم اس وقت ہوا جب ان کی ایک رشتے دار نے فروری 2020 میں ایک واٹس ایپ میسج فارورڈ کیا۔

پہلے تو ایمان ویلانی کو لگا کہ یہ میسج جعلی ہے مگر پھر کامک بکس کو پسند کرنے والی اداکارہ کو احساس ہوا کہ یہ میسج واقعی کاسٹنگ کے بارے میں ہے۔

اس احساس کے بعد ایمان ویلانی نے آڈیشن کی ایک ویڈیو خود ریکارڈ کی جو ان کو اچھی نہیں لگی۔

انہوں نے بتایا ‘میں نے سوچا ٹھیک ہے میں ایسا نہیں کرسکتی، میں ناکامی کے خوف سے پہلے ہی جواز تلاش کرنے لگی تھی، مگر پھر خیال آیا کہ کوشش کیے بغیر ہمت نہیں ہارنی چاہیے، رات 3 بجے میں نے وہ آڈیشن ویڈیو بھیج دی اور 2 دن بعد مجھے کال آگئی’۔

اس کے بعد ایمان ویلانی کی لاس اینجلس میں کاسٹنگ ڈائریکٹر سارہ فن سے ملاقات ہوئی اور کورونا کی وبا کے باعث ان کا اسکرین ٹیسٹ زوم پر ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہائی اسکول کے آخری دن انہیں مس مارول کے کردار کے لیے چن لیا گیا۔

خیال رہے کہ مس مارول کو گزشتہ برس ریلیز ہونا تھا جسے بعد ازاں کورونا کی وبا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

مگر 19 سالہ ایمان ویلانی کو مارول سپر ہیرو کمالہ خان کا کردار کیسے ملا؟ گزشتہ دنوں انہوں نے اس بارے میں بتایا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Leave a Reply