انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 13 کا بیٹا ورژن جاری کردیا، جسے آئندہ ماہ مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
(تم نیوز،نیوزڈیسک،ٹیکنالوجی،13مئ2022 محمد اسامہ) گوگل کے اس حیرت انگیز آپریٹنگ سسٹم پر ایپل فون قابل عمل نہیں ہے لیکن اس کے علاوہ تقریبا تمام موبائل فونز آپریٹ ہورہے ہیں تاہم ابھی تک زیادہ تر موبائل فونز ایںڈرائڈ 12 کے ذریعے چل رہے تھے۔
واضح رہے کہ اب گوگل نے اپنے نئے اینڈرائڈ کا بِیٹا ورژن جاری کردیا، جسے مختلف لنکس سے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
گوگل کمپنی کا اینڈرائڈ 13 کے لئے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس نئے سسٹم میں سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی فیچرز کو مزید بہتراور کار آمد بنایا گیا ہے جب کہ اس میں گرافکس ڈیزائن اور کلرز کے ساتھ اس کے استعمال کو بھی آسان بنایا گیا ہے، تاکہ صارفین اس کے بہترین فیچر سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا کہنا ہے کہ اینڈرائڈ 13 میں گوگل والٹ کی سیکیورٹی کومزید سخت اور بہتر بنایا گیا ہے، جس میں صارفین بلا کسی خوف کے اپنی حساس معلومات کو محفوظ رکھتے ہیں، اس فیچر میں جوذاتی معلومات محفوظ کی جاتی ہیں ان میں زیادہ تر دستاویزات، بینک اکاؤنٹس، فون نمبرز اور شناختی کارڈز کا ریکارڈ شامل ہیں۔
اینڈرائڈ 13 میں ایپس سے متعلق سروسز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے اور یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں لوگ انگریزی کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں کو بھی ایپس میں لاگ ان ہونے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔
اس نئے آپریٹنگ سسٹم کا ایک حیرت انگیز فیچر یہ ہے کہ اس میں سرچ ہسٹری بھی ازخود ڈیلیٹ ہوجائے گی تاہم صارفین چاہیں تواپنی معلومات کو محدود یا محفوظ بھی رکھ سکتے ہیں۔
اینڈرائڈ 13 بِیٹا ورژن کو گوگل پکسل کے علاوہ لِنوو، نوکیا، ون پلس، اوپو، رئیل می، ٹیکنو، ویوو، شیاؤمی اور زیڈ ٹی اِی موبائلز استعمال کرنے والے صارفین بھی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے بعد اسے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
گوگل کے اس نئے سسٹم کے متعلق کہا جارہا تھا کہ اینڈرائڈ 13 میں بیک وقت ایک ہی سم پر متعدد نمبرز چلانے کا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا، تاہم فوری طور پر کمپنی کی جانب سے اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan