اوچ شریف میں بااثر افراد کا 4مرلہ کی جعلی رجسٹری کراکر 1کنال اراضی پر پولیس سے ساز باز کرکےحقیقی وارث پر جھوٹا مقدمہ درج کرکے تھانے بند کردیا
اسی طرح بااثر ملزمان کی قبضہ کی کوشش ناکام ہوگئی متاثرین کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او عمران قمرنے عدالت کےا سٹے آرڈراراضی ہونے کے باوجود عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا کر جھوٹی درخواست پر بغیر سنوائی
اوچ شریف: (تم نیوز،نیوڈیسک،علاقائی،25اپریل2022 ملک زاہد صابر آرائیں) نواحی علاقے چک مانک کے رہائشی متاثرہ نذر حسین نے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ6/7ماہ قبل 1 کنال اراضی مالیتی ڈیڑھ کروڑ روپے سید حسنین بخاری سے خرید کر کے محکمہ مال اراضی ریکارڈ سنٹر میں بھاری فیسیں ادا کرکے انتقال، رجسٹری کرائی اور موقع پر قبضہ لیا ۔بااثر قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ اقبال بھٹی، بلال بھٹی اور ٹیچر ارشاد بھٹی نے مقامی جاگیردار شاہد بلوچ کی مشترکہ کھاتوں میں سے بغیر قبضہ اراضی کمرشل 4مرلہ کی جعلی رجسٹری اراضی تیار کرکے بغیر منظوری پولیس تھانہ اوچ شریف کے اے ایس آئی شبیر احمد اور چٹی دلال بد نام زمانہ بااثر سیاسی شخصیات کے ذریعے ایس ایچ او تھانہ اوچشریف عمران قمر کو مبینہ بھاری رشوت کے عوض جھوٹی درخواست مدعی مقدمہ نمبر214/22 اقبال بھٹی سرغنہ قبضہ گروپ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے میرے خاوند کو تھانے میں بلوا کرگرفتار کرکے اسی رات کی تاریکی میں اے ایس آئی شبیر احمد پولیس کی بھاری نفری اور قبضہ گروپ کے غنڈوں کے ہمراہ ہمارے ایک کنال پلاٹ پر قبضہ کرنے کیلئے دھاوا بول دیا اور اہل علاقہ میں خوف حراس پھیل گیا اور ہم خواتین پر تشدد کرنے پر مقامی لوگوں کی مداخلت پر پولیس اور غنڈے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اسی طرح بااثر ملزمان کی قبضہ کی کوشش ناکام ہوگئی متاثرین کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او عمران قمرنے عدالت کےا سٹے آرڈراراضی ہونے کے باوجود عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا کر جھوٹی درخواست پر بغیر سنوائی اور بغیر موقع دیکھے جھوٹا مقدمہ درج کیا اور اراضی کے حقیقی وارث کو ناجائز گرفتار کیا اور 24 گھنٹے بعد غیر قانونی حراست میں رکھ کر مقدمہ میں گرفتاری ڈالی گئی ہے تھانہ کی حوالات میں 18 اپریل رات آٹھ بجے کے قریب بند کیا حوالات کے سی سی ٹی فوٹیج میں پولیس گردی کے ثبوت موجود ہیں اور اب ہمیں پولیس اور قبضہ گروپ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ پلاٹ کا قبضہ ہر صورت میں ہم لے لیں گے اگر آپ لوگوں کو زندگی پیاری ہے پلاٹ ہمارے حوالے کردو ۔ متاثرین و اہل علاقہ نے اجتجاج کرتے ہوئے آر پی او پولیس بہاولپور ۔آئی جی پنجاب پولیس اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے اور ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیاجائے۔۔۔
ملک زاہد صابر آرائیں۔
نمائندہ تم نیوز اوچشریف
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan