کراچی: پولیس نے گلشن اقبال میں 14 سالہ بچی کو اغوا کرنے اور اُسے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
(تم نیوز،نیوڈیسک،جرائم،24اپریل2022) تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ ملزم بااثر ہے اور اس کے ساتھی متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے۔
اہلخانہ کے مطابق گلشن اقبال بلاک 19 کے رہائشی ولی کی 14 سالہ بیٹی فلیٹ سے واک کرنے کے لیے گئی لیکن واپس نہیں آئی، اسے ہر ممکن مقام پر ڈھونڈا گیا لیکن وہ نہ مل سکی تاہم واقعہ کے اگلے روز فلیٹ کی پارکنگ سے بچی نیم بے ہوشی کی حالت میں مل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بارے میں فوری طور پر پولیس حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس نے متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جس میں ثابت ہوا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔
بعدازاں متاثرہ لڑکی نے بھی بیان دیا کہ اسے عالم خان نے اپنے فلیٹ میں لے جاکر تشدد کیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ملزم عالم خان کو گرفتار کر کے اس کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جس کی رپورٹ کا پولیس کو انتظار ہے۔
متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم انتہائی بااثر ہے اور گرفتاری کے بعد سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس کی تفتیش پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی تفتیش کسی اور یونٹ منتقل کرانے کے لیے کراچی پولیس چیف کو درخواست بھی ارسال کردی ہے۔
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan