قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کوئی نئی بات نہیں ۔ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت کی گئی
، شاہ محمود قریشی
معاملہ نیشنل سکیورٹی کے اجلاس کا تھا اور وزیر داخلہ پریس کانفرنس میں ذکر ای سی ایل کا کر رہے تھے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے
اسلام آباد:(تم نیوز،نیوڈیسک ،نیشنل 23 اپریل 2022 محمد اختر)
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اعلامیے میں کوئی نئی بات نہیں تھی۔ پچھلے اجلاس کی فائنڈنگ، منٹس پر مہر ثبت کر دی گئی۔ اگرایسا ہی ہونا تھا تو پھراجلاس سے حاصل کیا ہوا انہوں نے کہاکہ اجلاس سے وزیراعظم نے اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کی ہیں۔ معاملہ نیشنل سکیورٹی کے اجلاس کا تھا اور وزیر داخلہ پریس کانفرنس میں ذکر ای سی ایل کا کر رہے تھے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت کور اپ کی کوشش کر رہی ہے،اسد قیصر مراسلہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا چکے ہیں۔ اس پر ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو معاملات کی تہہ تک پہنچے سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ لندن میں بے نظیر کا بیٹا پنجاب میں پیپلزپارٹی کی سیٹوں کی بھیک مانگ رہا ہے۔ بلاول نے پیپلزپارٹی کے پنجاب میں جنازے کا اعتراف کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو عمران خان کی طرف مائل ہونا چاہیے واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر اسد مجید نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی خیال رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں، دوران تحقیقات غیرملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے۔ سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan