سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے تسلیم کرلیا جو ہم نے کہا وہ درست تھا۔
(تم نیوز،نیوڈیسک،نیشنل،23اپریل2022 محمد اسامہ) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے کی تحقیقات کرانی چاہیے تھی اور سپریم کورٹ کویہ کام اسپیکرکے استعفے کے وقت کرنا چاہیے تھا جب کہ سپریم کورٹ سے اس سارے معاملے پر کھلی سماعت کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سازش تب تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک میرجعفر اور میرصادق ملوث نہ ہوں، لندن میں نوازشریف نے سازش کی اور چھوٹا بھائی پاکستان میں اس کا حصہ تھا ، قومی سلامتی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ ہم نے جو بھی کہا تھا کہ وہ درست ہے، اب واضح ہوگیا ہے کہ جو میں نے کہا وہ سچ تھا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ہمارے اتحادی اور یہاں تک کہ پارٹی ارکان ہمارے خلاف ہوگئے، جیسے ہمارے سفیر سے امریکی حکام کی ملاقات ہوئی اگلے ہی دن عدم اعتماد پیش کردی گئی جب کہ سازش کرنے والوں کو پتہ تھا کہ عمران خان کے بعد کون آئے گا۔
عمران خان نے کہا کہ یہ بھی کہا گیا اگرعمران خان کوہٹا دیا گیا تو پاکستان کومعاف کردیں گے اور اگر عمران کوعدم اعتماد سے نہیں ہٹایا گیا توپاکستان کیلئے مشکلات ہوں گی، اس مراسلے میں تکبر کے الفاظ لکھے ہوئے تھے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ آج پھر کہتاہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے، جب مراسلے سے متعلق بتایا تو کہا گیا یہ سب جھوٹ ہے، کہا تھا کہ مراسلے میں پاکستان کو دھمکی دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کل این ایس سی کے اجلاس میں واضح ہوگیا کہ ہمیں مراسلہ موصول ہوا، 22 کروڑ کے الیکٹڈ وزیراعظم کو دھمکی دی گئی، ملک کے وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ معلوم تھا کہ یہ سازش لندن میں بیٹھ کر کی گئی ہے، بیرون ملک پاکستانیوں نے سب سے زیادہ زرمبادلہ بھیجا، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہوئی۔
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan