اطالوی لگلژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی فراری نے ممکنہ بریک مسائل پر چین سے اپنی 2 ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں
چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن (ایس اے ایم آر) کے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بریک آئل کی لیکیج کے مسئلے پر اطالوی کمپنی نے اپنی 2 ہزار 222 گاڑیوں کو واپس بلایا ہے۔
(تم نیوز،نیوڈیسک ،ٹیکنالوجی،23اپریل2022 محمد طارق) چینی ریگولیٹرز کا کہنا ہے کہ واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں بریک لگانے کی کارکردگی کم ہونے یا بریک فیل ہونے کا امکان موجود تھا۔ فراری کی جانب سے منگوائی گئی گاڑیوں کے ماڈل میں 458 اٹلی، 458 اسپیشل، 458 سپیشل اے، 458 اسپائیڈر، 488 جی ٹی بی اور 488 اسپائیڈر سیریز کی گاڑیاں شامل ہیں، جو مارچ 2010 سے مارچ 2019 کے درمیان بنائی گئی تھیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کو احتیاط کے ساتھ چلایا جانا چاہیے اور اگر بریک فلوئڈ لیول کی کم وارننگ لائٹ نظر آتی ہے تو انہیں فوری طور پر روک دیا جانا چاہیے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے جن پُرزوں میں مسئلہ ہوگا کمپنی کی جانب سے انہیں مفت تبدیل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فراری نے اس عرصے کے دوران چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں تقریبا 5 ہزار 400 گاڑیوں کو فروخت کیا ہے، فراری کی جانب سے اپنی گاڑیاں واپس بلانے کے بعد عالمی منڈی میں کمپنی کے حصص میں 3.1 فیصد گراوٹ ہوئی ہے۔ اس سے قبل امریکی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا نے چین سے تقریبا 1 لاکھ 20 ہزار سے ہزار گاڑیوں کو اسی خرابی پر واپس منگوانے کا اعلان کیا تھا۔
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan