ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مقصود احمد لون کی سربراہی میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ۔
ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےایک درجن سے زائد دوکانداروں کو 40 ہزار روپے سے زائد جرمانے کئے۔
شیخوپورہ: (تم نیوز،نیوڈیسک،علاقائی،22اپریل2022 محمدشیرازسندھو) ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون نے کہا کہ لاہور، سرگودھا روڈ، بتی چوک ، شرقپور چوک ، لنڈا بازار ، فیصل آباد روڈ اور جناح پارک میں تجاوزات کے خاتمے اور بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے عید الفطر تک روزانہ کی بنیاد پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہر میں تجاوزات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف اور خرید و فروخت کے لئے بازار آنے والی خواتین ،شہریوں کو گزرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شہریوں کو سفری سہولت میں آسانی فراہم کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن اور پولیس کے مشترکہ تعاون سےناجائز تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے۔ مقصود احمد لون نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کو درپیش مشکلات اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن میں بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی گئی ہے دوکانداروں کا بازاروں کو تنگ کرنا اور خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ محکموں کے ساتھ کاروائی عیدالفطر تک جاری رہے گی۔ دکانوں کی حدود سے باہر تجاوزات کرنے پر ایک درجن سے زائد دکانداروں کو میونسپل کارپوریشن کے عملہ تجاوزات نے 40 ہزار روپے سے زائد جرمانے بھی کیے ہیں۔جو سرکاری خزانے میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔
رپورٹ:محمدشیرازسندھو نمائندہ تم نیوز شیخوپورہ
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan