پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین دو طرفہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے
لاہور: (تم نیوز،نیوڈیسک،کھیل،21اپریل2022 محمداختر) واضح رہے کہ اس سے قبل یہ سیریز جولائی 2020 میں کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی ، تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں ون ڈے کرکٹ میں آخری مرتبہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2003 میں مدمقابل آئی تھیں۔ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان نے اپنے 12 میں سے 6 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 10 میں سے صرف 2 میچز ہی جیت سکی ہے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میزبان بورڈ کے تعاون سے وہ اس سیریز کو ری شیڈول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ سیریز نیدرلینڈز میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا سیزن 22-2021 شاندار رہا ہے، وہ پر اعتماد ہیں کہ قومی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے نیدرلینڈز کے فینز کو بہترین تفریح فراہم کریں گے۔
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan