چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی نوازشریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
(تم نیوز،نیوڈیسک،نیشنل،21اپریل2022 محمد اسامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے اسٹین ہوپ ہاؤس میں واقع دفتر آمد ہوئی۔
دوران ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے میاں نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کی مبارک باد دی جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے میاں نواز شریف کو وزیراعظم اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخابات میں کامیابی پر بھی مبارک باد دی۔
بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف نے قومی سیاسی معاملات میں افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ہے کہ مجھے کیوں نہیں بچایا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک بار پھر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کی طرف جانا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف بیرونی نہیں بلکہ یہ جمہوری سازش تھی جبکہ عمران خان کیخلاف وائٹ ہاؤس کی نہیں بلاول ہاؤس کی سازش تھی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کی جبکہ ن لیگ کے وفد میں اسحاق ڈار ، عابد شیر علی اور دیگر لیگی کارکن موجود تھے۔
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan