ضلعی الیکشن کمشنر کشمور محمد حنیف کی سر براہی میں ضلعی دفتر میں منعقد ہوا اجلاس
ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں اور سول سو سائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کشمور: (تم نیوز،نیوڈیسک،علاقائی،20اپریل2022 عبدالوہاب) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی الیکشن کمشنر محمد حنیف نے تمام معزز ممبران سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے حلقہ احباب میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں. اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی انتخابات کے لیے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرائے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی الیکشن کے لیے بنیادی دستاویزات ووٹر لسٹیں ہوتی ہیں جو غلطیوں سے پاک ہونی چاہئیں اور ووٹر لسٹوں کی تیاری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شرکاء کو ووٹ کی اہمیت اور ووٹر رجسٹریشن کے عمل سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو آئندہ سال 2022 تک ہونے والی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کا زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کرنا قومی فریضہ سمجھیں۔ عوام اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔جن کے ووٹ کااندراج ہے وہ اپنا اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کی تصدیق کو یقینی بنائیں۔ووٹ کی بڑی اہمیت ہےہر فرد کو اس اہمیت کے سلسلے میں آگاہی دینے کے لئے سول سو سائٹی اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ وہ اس قو می فریضے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ساتھ دیں اور اپنی عام زندگی میں ووٹ کی اہمیت کو اور اس کے اندراج کے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں مہم چلائیں تا کہ ضلع کے ہر فرد تک یہ اہم پیغام پہنچ سکے اور عوام اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنا سکیں۔اس مو قع پر اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام اسٹیک ہو لڈرز اور سول سو سائٹی کے نمائندگان نے یقین دہانی کرائی کہ اس قومی فر یضے میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
عبدالوہاب بلوچ ڈسٹرکٹ رپورٹر تم نیوز کشمور کندھ کوٹ
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan