ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں لیکن جو بات ہوئی مداخلت کے مترادف ہے۔
(تم نیوز،نیوڈیسک شوبز14اپریل2022) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں لکھا ہوا ہے کہ غیر سفارتی زبان استعمال کی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اعلامیے میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ جو بات چیت ہوئی وہ مداخلت کے مترادف ہے اور اس پر ڈی مارش دیا جاتا ہے ، ڈیمارش صرف سازش پر نہیں دیے جاتے اور بھی وجوہات ہوتی ہیں ، کیوں کہ یہ ایک سفارتی طریقہ کار ہے۔
اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو تین آپشنز دیے جانے کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ نے کوئی آپشن نہیں دیا تھا بلکہ سیاسی قیادت آپس میں بات چیت کرنے کے لیے تیار نہیں تھی، وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف سے کہا گیا ہے کہ ڈیڈ لاک ہوگیا ہے بیچ بچاؤ کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم ہاؤس گئے تھے اور ان کے ساتھ ان کے رفقا بھی موجود تھے، آرمی چیف سے بات چیت کے دوران تین آپشنز پر بات ہوئی، ان میں وزیراعظم کا استعفیٰ، تحریک عدم اعتماد واپس لینا اور وزیراعظم کی طرف سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آپشن تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تیسرے آپشن پر اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ قابل قبول ہے، ہماری طرف سے اپوزیشن سے بات کریں جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپوزیشن کے پاس گزارشات لے کر گئے اور ان کے سامنے یہ گزارش رکھی جس پر سیر حاصل بحث ہوئی لیکن اپوزیشن نے اس پر کہا کہ ہم ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی بقاصرف اور صرف جمہوریت میں ہے اور اس کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے، انفرادی بھی اور اجتماعی بھی اور اس کی طاقت پارلیمنٹ ، سپریم اور مسلح افواج ہیں اور جمہوریت نے ہی پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، انشاءاللہ پاکستان میں کبھی مارشل لاء نہیں آئے گا۔
واضح رہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ آرمی چیف رواں سال 29 نومبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے، آرمی چیف نہ ہی مدت میں توسیع طلب کررہے ہیں اور نہ ہی قبول کریں گے۔
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan