پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی علیم خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
(تم نیوز،نیوڈیسک،نیشنل،13اپریل2022) پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی دوڑ کے لیے پرویز الٰہی تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
چند روز قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے پہلے اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کیا، پھر اسی روز 16 اپریل تک اجلاس ملتوی کرنے کے احکامات جاری کر دیے تاہم بعد ازاں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس دوبارہ 6 اپریل کو بلانے کا اعلان کر دیا۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے 6 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی۔
مسلم لیگ ق کا دعویٰ ہے کہ پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے اور ہمارے نمبرز پورے ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 202 ممبران موجود ہیں، اگر پرویز الٰہی اتنے پرامید ہیں تو اجلاس بلائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔
اب علیم خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پرویز الٰہی کو اپنی ہار نظر آ رہی ہے، انہیں پتہ چل چکا ہے کہ شکست ان کا مقدر بن چکی ہے تو وہ بھونڈی حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ حمزہ شہباز کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کا رشتہ ہے، وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہو گی۔
پی ٹی آئی منحرف رکن نے ایک دوسری ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز الٰہی کو چاہیے کہ الیکشن میں میدان میں آئیں اور اپنی شکست کو تسلیم کریں۔
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan