کولمبو: سری لنکا نے ہارڈ ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو عارضی طور پر معطل کر نے کا اعلان کر دیا۔
(تم نیوز،نیوڈیسک،انٹرنیشنل،12اپریل2022) سری لنکن مرکزی بینک کے گورنر نے منگل کو کہا کہ اسے ایندھن جیسی ضروری اشیاء کی درآمد کے لیے اپنے محدود غیر ملکی ذخائر کی ضرورت ہے اس لیے وہ قرضوں کی ادائیگی نہیں کر سکتا۔
گورنر پی نندلال ویراسنگھے نے میڈیا کو بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ قرض کی ادائیگی کرنا مشکل اور ناممکن ہے اس لیے بہترین اقدام جو اس وقت لیا جا سکتا ہے وہ قرضوں کی تشکیل نو اور ہارڈ ڈیفالٹ سے بچنا ہے”۔
سری لنکا اگلے ہفتے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض کے پروگرام پر بات چیت شروع کرنے والا ہے۔
سری لنکا اس وقت خوراک اور ادویات کی قلت کے ساتھ ساتھ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا بھی شکار ہے ۔
سری لنکا کے غیر ملکی ذخائر مارچ کے آخر میں محض 1.93 ارب ڈالر کی معمولی سطح پر تھے جب کہ اسے اس سال تقریباً 4 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں جن میں جولائی میں ایک ارب ڈالر کا عالمی بانڈ بھی شامل ہے۔
مرکزی بینک کے گورنر نے کہا کہ سری لنکا اپنے قرضوں کی ادائیگی میں کبھی نادہندہ نہیں رہا اس لیے یہ اقدام نیک نیتی پر مبنی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ قدم عارضی بنیادوں پر صرف اس وقت تک ہو گا جب تک کہ ہم قرض دہندگان اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں کر لیتے۔”
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan