(تم نیوز،نیوڈیسک،نیشنل،09اپریل2022) اسلام آباد میں پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر پولیس، رینجرز اور ایف سی تعینات کر دی گئی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی سطح کا اجلاس میں سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکراسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر آج ہی ووٹنگ کرانے کی ایڈوائس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من و عن عملدرآمد کے علاوہ سپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملہ پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکراسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر آج ہی ووٹنگ کرانے کی ایڈوائس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من و عن عملدرآمد کے علاوہ سپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر آرٹیکل سکس آپ پر ہی نہیں ہم پر بھی لگے گا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے ایڈوائس پر افطار کے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا۔سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملہ کو ووٹنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی تھیں۔ سپیکر کے ووٹنگ کے فیصلہ پر اسد عمر سمیت حکومتی وزراء نے سپیکر سے ملاقات کرکے دوبارہ ووٹنگ کرانے سے منع کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اسد قیصر کو ووٹنگ نہ کرانے کا حکم جاری کیا۔حکومتی دباؤ پر سپیکر ایک بار پھر گنتی کرانے کے فیصلہ سے ڈگمگا گئے ہیں۔
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan