وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلےکو بدقسمت فیصلہ قرار دیا
حکومت کی تبدیلی ایسے ہو گی تو پھر 23 مارچ 1940 سے ہمیں جدو جہد شروع کرنی پڑے گی، آزادی پاکستان کےلیے
دوبارہ جدوجہد شروع کرنی پڑےگی
اسلام آباد: (تم نیوز،نیوڈیسک ،نیشنل،08اپریل2022 محمداختر) ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا ہے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فوری الیکشن ملک میں استحکام لاسکتا تھا تاہم بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے، ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی ایسے ہو گی تو پھر 23 مارچ 1940 سے ہمیں جدو جہد شروع کرنی پڑے گی، آزادی پاکستان کےلیے دوبارہ جدوجہد شروع کرنی پڑےگی، یہ پاکستان کو غلامی کی طرف لے جانے کی کوشش ہے، اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یکطرفہ فیصلے کے سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصلے میں کافی خامیاں ہیں، جب آپ نے مٹیریل ہی نہیں دیکھا تو رولنگ کو کیسے غیر قانونی ڈیکلیئرکر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan