صدر جوبائیڈن کے دورے کے موقع پر شمالی کوریا جوہری تجربہ کرسکتا ہے، جنوبی کوریا مالی سال 2022-2023 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے جانے والے علیم خان کا ردعمل سامنے آگیا الیکشن کمشین کے فیصلے سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت پر اثر نہیں پڑے گا، مریم اورنگزیب عمران خان کہیں تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا: پرویز الٰہی شیرانی کےجنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا پاکستان کی آئی ایم ایف کو رواں ہفتے ہی تیل بجلی پر سبسڈی میں بڑی کمی کی یقین دہانی راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے درخواست جمع چیئرمین نیب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں نامزد وکلا پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ملکی معیشت میں بہت جلد بدلاؤ دیکھ رہے ہیں: وزیر خزانہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور گندم کی قلت، کراچی میں آٹا 100 روپے کلو ہو گیا سعودیہ سے مذاکرات ہوگئے، حج اخراجات میں کمی لائیں گے: وزیر مذہبی امور
راجن پور /محمد پور میں طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ راجن پور: طلبہ کا انڈس ہائی وے بلاک کر کے احتجاج راجن پور: طلبہ کی جانب سے امتحانات کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج راجن پور: مظاہرین سے مزاکرات کی کوشش : پولیس راجن پور: بلاک ٹریفک پر امن کھلوانے کی کوشش:پولیس راجن پور: مظاہرین کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراؤ راجن پور: پتھراؤ کے نتیجے میں تھانہ محمد پور پولیس کے دو اہلکار زخمی راجن پور: زخمی اہلکاروں علاج معالجہ کے لیئے ہسپتال منتقل راجن پور: پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز مردان: فائرنگ / میاں بیوی جانبحق مردان: رستم کے علاقہ جمڈھیر میں فائرنگ:ریسکیو1122 مردان: بھائی کے فائرنگ سے بھاِئی اور بھابھی جانبحق مردان: جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی : پولیس مردان: ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی رمردان: 35 سالہ خالد بیوی سمیت ہسپتال منتقل: ریسکیو1122 مردان:ہسپتال میں ڈاکٹروں نے دونوں کی موت کی تصدیق کر دی منکیرہ/ٹرانسفارمر خراب منکیرہ:محلہ چھینہ والا کا ٹرانسفارمر 4 دن سے خراب،اہل علاقہ کو شدید مشکلات منکیرہ :لوڈ بڑھ جانے کی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمر جلنا معمول بن گیا منکیرہ :ٹرانسفارمر 25 کے وی کا نصب تھا جوکہ لوڈ برداشت نہ کرسکا منکیرہ :علاقہ مکینوں نے متعدد بار ٹرانسفارمر کو مرمت کروایا منکیرہ : قریبی ٹرانسفارمر پر منتقلی کے بعد وولٹیج کی کمی پوری نہ ہوسکی منکیرہ :شدید گرمی کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا منکیرہ:فریج،موٹرز،دیگر گھریلوں اشیاء کم وولٹیج کی وجہ سے جل گئیں منکیرہ:ایس ڈی او واپڈا افسران فوری طور پر ایکشن لیکر ٹرانسفارمر نصب کروائیں منکیرہ : نیا ٹرانسفارمر نصب نہ ہوسکا ، احتجاج کرنے پر مجبور ،اہل محلہ فیصل آباد /خون سفید ہوگیا فیصل آباد : بھائی نے بھائی پر مبینہ فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا:پولیس فیصل آباد : لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال لایا گیا : پولیس فیصل آباد : وقوعہ تھانہ صدر کے علاقہ نواحی گاؤں 175 گ ب میں پیش آیا:پولیس فیصل آباد : پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی:پولیس فیصل آباد : مقتول کا نام عمر فاروق بتایا جاتا ہے:ایس ایچ او مہر ریاض فیصل آباد : جلد ہی قتل کی وجہ معلوم کر لیں گے:پولیس ننکانہ صاحب/خون سفید ہونے لگے ننکانہ صاحب : زمینی تنازعہ ، بھائی نے بھائی کو گولی مار دی: زرائع ننکانہ صاحب: گولی لگنے سے50 سالہ محمد عارف شدید زخمی: زرائع ننکانہ صاحب: زخمی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ منتقل : زرائع چنیوٹ/ ویکسینیشن سنٹرزکا دورہ چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کاکورونا ویکسینیشن سنٹرز لالیاں اور چناب نگر کا دورہ چنیوٹ:انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا اور ریکارڈ کو چیک کیا چنیوٹ: ان جنچارجز سنٹرز کو مناسب ہدایات جاری کیں منڈی احمد آباد/سیل دوکانوں کا معاملہ منڈی احمد آباد: قائمہ کمیٹی براۓ ریلوے کے چیئرمین معین وٹو کا منڈی احمد آباد کا دورہ منڈی احمد آباد: ریلوے حکام کی جانب سےسیل دکانوں پر آگاہ کیا گیا منڈی احمد آباد:سیل دوکانے جلد بحال کروانے کا فیصلہ منڈی احمد آباد:ریلوے کرائےمیں کمی کی کوشش کریں گے:معین وٹو لیہ /گھریلو جھگڑا لیہ:چوبارہ معمولی تکرار پر جھگڑا ،گولیاں چل گئیں لیہ:1 خاتون سمیت 4 افراد زخمی:پولیس لیہ:چکنمبر 311 ٹی ڈی اے میں 3 افراد نے معمولی رنجش پر رشتے داروں پر فائرنگ کر دی:پولیس لیہ:زخمیوں میں باپ 2 بیٹے اور ان کی پھوپھو زہرہ بی بی شامل ہیں:پولیس لیہ:زخمی ہسپتال منتقل ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب:پولیس لیہ:3 زخمی حالت تشویش ناک ہونے پر نشتر ریفر لیہ: ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا:ایس ایچ او ساہیوال /سنٹرل جیل میں کرپشن کا معاملہ ساہیوال: سپرٹینڈنٹ جیل ،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ سمیت 10 جیل ملازمین معطل ساہیوال:سپریٹنڈنٹ منصور اکبر اور دیگر ملازمین پر ماہانہ لاکھوں روپے کی کرپشن کا الزام ساہیوال:سپیشل برانچ کی سورس رپورٹ پر نٹینڈنٹ جیل اور عملہ معطل ساہیوال: رپورٹ کے مطابق سنٹرل جیل میں ماہانہ 81 سے 90 لاکھ تک کی کرپشن کی جا رہی ہے ساہیوال:ڈی ائی جی طارق محمود کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ساہیوال: کرپشن انکواری رپورٹ یکم جون کو پیش کرنے کا حکم ساہیوال: تمام ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج قبضہ میں لے لیں:ڈی ائی جی ظاہر پیر : قومی شاہرہ موچی والا کے قریب دو کنٹینر آپس میں ٹکرا گئے ظاہر پیر : حادثہ کے نتیجہ میں دونوں کنٹینرز روڈ پر الٹ گئے ظاہر پیر : کنٹینرز میں ہارڈ بورڈ شیٹس اور نمک لوڈ تھا ظاہر پیر : ظاہر پیر : حادثہ نیند آنے کے سبب پیش آیا ظاہر پیر: دو شخص معمولی زخمی ،طبی امداد دی گئی ظاہر پیر : ریسکیو 1122 نے کنٹینرز ہٹا کر ،روڈ ٹریفک کیلئے کلیر کر دیا

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، اسمبلیاں بحال، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے قومی اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیر آئینی قرار دیتے ہوئے صدرِ پاکستان کا اس حوالے سے جاری کیا گیا حکم منسوخ کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قومی اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلائیں۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہفتے کو صبح 10 بجے کرائی جائے، صدر کی نگران حکومت کے احکامات کالعدم قرار دیے جاتے ہیں، تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے۔

عدالت نے متقفہ فیصلے میں کہا کہ کسی ممبر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا نہیں جائے گا، تحریک عدم اعتماد ناکام ہو تو حکومت اپنے امور انجام دیتی رہے۔

اس سے پہلے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ نظر آرہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے۔

سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں  جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت شروع ہونے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ آئین کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے، پنجاب کی بیوروکریسی کو بھی رات کو طلب کیا گیا، سابق گورنر پنجاب آج باغ جناح میں حلف لے رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں تحریری جواب جمع کرائیں، اس معاملے میں مداخلت نہیں کرتے۔ لاہور ہائیکورٹ پنجاب کا معاملہ دیکھے گی، ہم صرف قومی اسمبلی کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ خود فریقین آپس میں بیٹھ کر معاملہ حل کریں۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر نے کہا تھا آئین 10 بارہ صفحے کی کتاب ہے کسی بھی وقت پھاڑ سکتا ہوں، چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ تقریر نہ کریں ہم پنجاب کے مسائل میں نہیں پڑنا چاہتے۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ ٹی وی پر یہ بھی دکھایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں خاردار تاریں لگا دیں معاملات کو کہاں لے کر جا رہے ہیں؟ وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ممبران اسمبلی کہاں جائیں جب اسمبلی کو تالے لگا دیئے گئے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ گزشتہ رات حمزہ شہباز کو نجی ہوٹل میں وزیراعلی ٰبنا دیا گیا۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ ہم یہاں آئین کے تحفظ کے لیے بیٹھے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ سابق گورنر آج حمزہ شہباز سے باغ جناح میں حلف لیں گے،حمزہ شہباز نے بیوروکریٹس کی میٹنگ بھی آج بلا لی ہے، آئین ان لوگوں کیلئے انتہائی معمولی سی بات ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے، پنجاب کا معاملہ ہائیکورٹ میں لیکر جائیں، قومی اسمبلی کے کیس سے توجہ نہیں ہٹانا چاہتے۔

جس کے بعد چیف جسٹس نے اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔ صدر مملکت عارف علوی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل شروع کیے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کیا یہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ عوام کو متاثر نہیں کر رہا؟جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ کیا غیر آئینی کام ہوتا رہے اسے تحفظ حاصل ہے؟ کیا ہم یہاں بیٹھ کر غیر آئینی کام ہونے دیں؟ سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے۔

وکیل علی ظفر نے کہا کہ پارلیمینٹرینز پارلیمنٹ کے گارڈین ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا وزیراعظم پوری قوم کے نمائندے نہیں ہیں؟ وکیل صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم بلاشبہ عوام کے نمائندے ہیں۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ کیا پارلیمنٹ میں آئین کی خلاف ورزی ہوتی رہے اسے تحفظ ہوگا؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ کارروائی سے کوئی متاثر ہو تو دادرسی کیسے ہوگی؟ کیا دادرسی نہ ہو تو عدالت خاموش بیٹھی رہے؟

وکیل علی ظفر نے کہا کہ آئین کا تحفظ بھی آئین کے مطابق ہی ہو سکتا ہے، پارلیمان ناکام ہو جائے تو معاملہ عوام کے پاس ہی جاتا ہے، آئین کے تحفظ کیلئے اس کے ہر آرٹیکل کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر زیادتی کسی ایک ممبر کے بجائے پورے ایوان سے ہو تو کیا ہوگا؟

وکیل نے کہا کہ اگر ججز کے آپس میں اختلاف ہو تو کیا پارلیمنٹ مداخلت کر سکتی ہے؟ جیسے پارلیمنٹ مداخلت نہیں کرسکتی ویسے عدلیہ بھی نہیں کرسکتی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا وفاقی حکومت کی تشکیل کا عمل پارلیمان کا اندرونی معاملہ ہے؟ آپ یہ کہتے ہیں کہ کچھ بھی ہوجائے ایوان کی کارروائی چیلنج نہیں ہوسکتی؟ جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ اگر کسی کے پاس داد رسی موجود نہیں ہے تو وہ کیا کرے؟

وکیل علی ظفر نے کہا کہ اگر ایسا کوئی حکم آیا تو پارلیمنٹ کو بہت کچھ برداشت کرنا پڑے گا، چیف جسٹس نے پوچھا کہ نئی حکومت اور وزیر اعظم کا انتخاب کیا پارلیمنٹ کے اندر کا معاملہ ہے؟ تحریک عدم اعتماد کو ہونے دیا جاتا تو حل نکل آتا کہ کون وزیر اعظم ہوگا؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپکے مطابق پارلیمنٹ کے نمائندگان عدالتوں سے ریلیف نہیں لے سکتے، آپ کہہ رہے کہ ہیں پارلیمنٹ کی کارروائی سے متاثرہ لوگ اپنے حلقوں میں جائیں۔

وکیل نے جواب دیا کہ حکومت کی تشکیل اور اسمبلی کی تحلیل کا عدالت جائزہ لے سکتی ہے، وزیراعظم کے الیکشن اور عدم اعتماد دونوں کا جائزہ عدالت نہیں لے سکتی۔

صدر مملکت کے وکیل علی ظفر نے جونیجو کیس فیصلہ کا حوالہ دیا، انہوں نے کہا کہ محمد خان جونیجو کی حکومت کو ختم کیا گیا، عدالت نے جونیجو کی حکومت کے خاتمہ کو غیر آینی قرار دیا، عدالت اسمبلی نے خاتمہ کے بعد اقدامات کو نہیں چھیڑا، جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ ہمارے سامنے معاملہ عدم اعتماد کا ہے۔ عدم اعتماد کے بعد رولنگ آئی، اس ایشو کو ایڈریس کریں ۔

وکیل نے کہا کہ یہاں بھی اسمبلی تحلیل کرکے الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وکیل علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کا اعلان ظاہر کرتا ہے کہ حکومتی اقدام بدنیتی نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اسمبلی کی اکثریت تحلیل نہ چاہے تو کیا وزیراعظم صدر کو سفارش کر سکتے ہیں؟ جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا کہ منحرف اراکین کے باوجود تحریک انصاف اکثریت جماعت ہے، اگر اکثریتی جماعت سسٹم سے آئوٹ ہو جائے تو کیا ہوگا؟ وکیل نے کہا کہ سیاسی معاملے کا جواب بطور صدر کے وکیل نہیں دے سکتا۔

چیف جسٹس بندیال نے کہا کہ بظاہر آرٹیکل 95 کی خلاف ورزی ہوئی، اگر کسی دوسرے کے پاس اکثریت ہے تو حکومت الیکشن اناونس کردیں، الیکشن کرانے پر قوم کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، ہر بار الیکشن سے قوم کا اربوں کا نقصان ہوگا،عدالت نے قومی مفاد کو دیکھنا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیوں نہیں بتاتے کہ کیا آئینی بحران ہے؟ سب کچھ آئین کے مطابق ہو رہا ہے تو آئینی بحران کہاں ہے؟ ملک میں کہیں اور بحران ہو سکتا ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میری بھی یہی گزارش ہے کہ ملک میں کوئی آئینی بحران نہیں۔

Introduction:

Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.

Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc

Tum news|Ruku Channel Store

https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news

APP

IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293

Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv

Social media

Youtube

Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg

Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg

Facebook:

: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/

Twitter:

Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial

Insta :

Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial

Tum news Live :Website

https://tumtv.co.uk/

Office in Pakistan

Head office: Lahore

Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar

650 representers (who work for Tum News) in Pakistan

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on google
Google+