(تم نیوز،نیوڈیسک ،نیشنل،05اپریل،2022) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے تین ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمیر فروش بچوں کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں جبکہ ضمیر فروش ملک سے غداری کررہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ ضمیر کا سودا کرنے والوں کو صرف تاحیات نااہل نہیں بلکہ جیل میں بھی ڈالا جائے، ان غداروں کیخلاف سپریم کورٹ گئے ہیں ان کا پوری طرح مقابلہ کرینگے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے حکومت گرانے کی سازش ہوئی، یہاں ہمارے غدار ان کے ساتھ مل گئے، بیرونی سازش کا حصہ بننے والے سب غدار ہیں، کارکنوں سے کہتا ہوں آپ نے غداروں کے خلاف روز مظاہرہ کرنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ایف نائن پارک میں کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوکر احتجاج کریں، ان غداروں کیخلاف سپریم کورٹ گئے ہیں ان کاڈٹ کرمقابلہ کرینگے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرونی سازش میں شرکت کرنے والے سب غدار ہیں،10سے 15ارب میں ارکان کو خریدا گیا یہ کون سی جمہوریت ہے، غداری کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کرینگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس سازش کو شکست دینا آپ کا فرض ہے، غلامی کرنے والوں کو آزاد قوم کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔
عمران خان نے کہا کہ جن کاپیسہ باہر پڑا ہے وہ غلامی کریں گے ہم نہیں، تم غلام جبکہ ہم آزاد اور خوددار ہیں، سازش کرنےوالوں کوعوام الیکشن میں سبق سکھائے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب کو الیکشن کی تیاری کرنی ہے، اگلے تین ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار سوچ سمجھ کر اپنے نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے جبکہ جنہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ان سب کو ٹکٹ دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ غدار ہیں ہم ان کا مقابلہ کریں گے اور ان کی سیاست آئندہ الیکشن میں ہمیشہ کیلئےختم ہوجائے گی جبکہ یہ صرف الیکشن نہیں ہاریں گے بلکہ ان کی سیاسی قبریں بنیں گی۔
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan