آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں خود پر یقین پاکستان کیلیے کامیابی کا باعث بن گیا۔
امام الحق نے کہا کہ پہلے میچ میں کینگروز کے ہاتھوں شکست کے بعد میزبان کرکٹرز نے آپس میں بات کی تو سب کا عزم تھا کہ کم بیک کرنا ہے،
لاہور: (تم نیوز،نیوڈیسک،کھیل،04اپریل،2022 محمد متین) ون ڈے سیریز میں پاکستان کی کامیابی کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں امام الحق نے کہا کہ پہلے میچ میں کینگروز کے ہاتھوں شکست کے بعد میزبان کرکٹرز نے آپس میں بات کی تو سب کا عزم تھا کہ کم بیک کرنا ہے، اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھا اور سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگئے، یہی سوچ اور اعتماد آئندہ مقابلوں میں بھی ٹیم کے کام آئے گا۔ انھوں نے کہا سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے نیا کچھ نہیں کیا، اپنے نیچرل انداز سے ہی کھیلا، اللہ کا شکر ہے فارم بحال ہوئی اور اس کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ ایک سوال پر اوپنر نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہیں دینا چاہتا وہ سب میرے بھائی اور پاکستانی ہیں، تحریک دلانے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میری توجہ کارکردگی اور پاکستان کی کامیابی پر ہوتی ہے اور رہے گی، یہ بات تو طے ہے کہ پاکستان ٹیم کے لیے کھیلیں تو پرفارمنس نہ ہونے پر تنقید ضرور ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کے ساتھ شراکت میں میری توجہ اپنی سنچری پر نہیں میچ میں فتح پر توجہ مرکوز تھی، بہت خوشی ہے کہ 20 سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی ہے اور اس میں میرا بھی کردار رہا۔ امام الحق نے کہا کہ پچ اور صورتحال کو دیکھا جائے توے آسٹریلیا کے 210 رنز بھی توقع سے زیادہ تھے، ہم نے سو چا تھا کہ 165, 170 تک محدودرکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بابر اعظم اور میری دوستی کا فائدہ گراؤنڈ کے اندر بھی ہوتا ہے،دونوں ایک دوسرے کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہیں، اسی لیے شراکتیں قائم کرنے میں آسانی رہتی ہے۔
Introduction:
Tum News represnts Pakistan…. everywhere globe of the World.It’s international channel… based on London … landing rights 19 countries in the world including Middle East, Europe, UK, USA, Canada, Malaysia and Pakistan.
Sattilite in Pakistan: AsiaSat 7 Also IpTv, Apple Tv, Andiord Tv, Amazon Tv, Roku, Jadoo TV, Jadoo box, Jadoo 5s, Google TV, ebaba…. etc
Tum news|Ruku Channel Store
https://channelstore.roku.com/en-ca/details/31c9eadf684f1f9b3dc900e40c67ea74/tum-news
APP
IOS: https://apps.apple.com/ca/app/tum-news/id1591814293
Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.live247stream.popularnewstv
Social media
Youtube
Tum News Live: https://www.youtube.com/channel/UCT3sBnwEB-X3r_tqb-u4fQg
Tum News: https://www.youtube.com/channel/UC3AzH8rdkiO_59RNU2jRlQg
Facebook:
: https://www.facebook.com/Tum-News-Live-101181202396831/
Twitter:
Tum News01: https://twitter.com/tumtvofficial
Insta :
Tum News01: https://www.instagram.com/tumtvofficial
Tum news Live :Website
Office in Pakistan
Head office: Lahore
Sub office: Islamabad,Faisalabad,Okara,Multan,Karachi,Gawadar
650 representers (who work for Tum News) in Pakistan