جس میں اہلکاروں کو شہر میں چالان کے لیے اہداف ملنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
کراچی:(تم نیوز،12نومبر2021،محمد آحمد شاکر)کراچی میں ٹریفک پولیس کوریونیو جنریٹ کرنے والا محکمہ کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا،
شہر میں چالان صرف لائسنس اور گاڑی کے کاغذات کی بنیاد پر نہیں بلکہ ’ٹارگٹ‘ پورا کرنے کیلئے بھی کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں، ماہانہ اوسطاً 27 ہزار سے زائد چالان کرکے شہریوں سے ساڑھے 6 کروڑ روپے کے لگ بھگ وصول کیے جارہے ہیں۔کراچی میں دیگر سہولتوں کی طرح کی ٹریفک پولیس کی نفری بھی کم ہے لیکن اس کے باوجود چالان کی تعداد روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے، اس کی وجہ صرف لائسنس اور کاغذات نہیں بلکہ اصل معاملہ ٹارگٹ پورا کرنے کا ہے جس کیلئے قانون کی کوئی نہ کوئی شق استعمال کرکے شہریوں کو لائن حاضر رکھا جاتا ہے اس کے بعد بات بن گئی تو ٹھیک ورنہ چالان پکا۔
