امریکی ریاست ٹیکساس کے میوزک فیسٹیول میں 8 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ایک زخمی شہری نے امریکی گلوکار ڈریک اور ریپر ٹریوس سکاٹ پر ہزاروں ملین کے ہرجانے کا دعوی کر دیا ہے۔
شہری کا موقف ہے کہ جب ڈریک اور ریپر ٹریوس سکاٹ اسٹیج پر آئے، انہوں نے شائقین کو اس قدر مشتعل کیا کہ وہ بے قابو ہو گئے۔ 23 سالہ نوجوان پیرادیس کا کہنا ہے کہ شائقین کی صورتحال دیکھنے کے باوجود بھی گلوکاروں نے گانا نہیں چھوڑا۔
پیرادیس نے یہ بھی کہا کہ وہاں موجود بہت سے لوگوں نے سیکورٹی اہلکاروں سے مدد طلب کی لیکن کوئی آگے نہیں بڑھا، جس کے نتیجے میں اتنا جانی نقصان ہوا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب امریکی ریپر اسکاٹ پر لاپرواہی سے برتاؤ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہو۔