ماہرین آثار قدیمہ نے جنوبی اٹلی میں مدفون شہر کے کھنڈرات میں غلاموں کا کمرہ دریافت کیا ہے۔
جنوبی اٹلی کے علاقے کمپانیا میں قدیم شہر پومپئی کے کھنڈارت دور دور تک پھیلے ہوئے ہیں جہاں ماہرین آثار قدیمہ کھدائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں ماہرین نے اس شہر میں ایک بڑا کمرہ دریافت کیا ہے۔ جس کے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ یہ غلاموں کو رکھنے والا کمرہ ہے۔یہ کمرہ پہلے سے دریافت شدہ ایک بہت بڑے گھر یا بنگلے کے پہلو میں دریافت کیا گیا ہے۔
ماہرین نے اس دریافت کو نہایت اہم قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے قدیم افراد کے رہن سہن اور معاشرتی رویوں سے متعلق اہم معلومات ملیں گی۔
ماہرین نے جو کمرہ دریافت کیا ہےیہ ایک بڑا کمرہ ہے۔ جو کمرے کے علاوہ سامان ذخیرہ کرنے کا گودام بھی دکھائی دیتا ہے۔