کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان مین ریلوے لائن ایک مقام پر ٹوٹ گئی جس کے باعث عوام ایکسپریس حادثے سے بچ گئی۔
(تم نیو ز ۔ 06جو لا ئی 2021ء)کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان اپ ٹریک کی پٹری ایک مقام پر ٹوٹ گئی، علاقہ مکینوں نے کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین کو روک کر حادثے سے بچایا۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس نے کوٹری عبور کیا تو اچانک ریلوے ٹریک پر علاقہ مکینوں نے کھڑے ہوکر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرنا شروع کردیا جس پر ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا۔