وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ڈینگی سے بچاؤ اور کنٹرول کے بابت اہم فیصلے کئے گیے۔ میٹنگ کے دوران پنجاب میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سٹاف بڑھانے کی تجویز پیش کی۔
(تم نیوز ۔06جولائی2021ء)سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے ڈینگی سے بچاؤ،سرویلینس کے نظام کو فعال بنانے کے لئے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں5000بھر تیاں کرنے کی اجازت دی ہے۔89دن کے لیڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 10500 ڈینگی سرویلینس سٹاف بھرتی کرنے کی اجازت پہلے سے دی جا چکی ہے۔ لاہور کی ڈینگی سر ویلنس ٹیم میں 2500، راولپنڈی میں 2000 اور ملتان میں 500 مزید افرادی قوت کا اضافہ کیا جا ئے گا۔ ڈینگی سرویلینس سٹاف بھرتی کرنے کی تمام ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہو گی