وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں 131 منصوبے مکمل کرے گی۔
(تم نیو ز ۔ 06جو لا ئی 2021ء)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بلوچستان میں بھارت کی دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے اور اب بلوچ قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی جبکہ صوبائی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف رواں سال 180 ارب روپے کا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے قریب ہے۔