امریکا کے یوم آزادی پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک سو پچاس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق جمعہ سے اتوار کی رات تک امریکہ میں فائرنگ کے چار سو سے زائد واقعات کی خبر ملی۔
(تم نیو ز ۔۔ا نٹر نیشنل ۔06جو لا ئی 2021ء)سب سے بڑی آتشبازی نیو یارک میں کی گئی جو65 ہزار فائرورک پر مشتمل تھی اور اسے پانچ بڑے جگاہوں پر لگایا گیا تھا۔ رپوٹ کے مطابق نیویارک میں فائرنگ کے 21 واقعات پیش آئے جن میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔شکاگو میں فائرنگ سے چودہ افراد ہلاک 83 زخمی ہوگئے ہیں۔ انیس سالہ بچہ زخمی ہو گیا جس کو تشوشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچہ ایک بازو سے معذورہو گیا ہے۔ہیوسٹن میں 29 سالہ خاتون فائرنگ میں چہرے پر چوٹیں لگنے کی وجہ سے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ اسی دوران ایک حاملہ خاتون اور اس کا 3 سال کا بیٹا پڑوس میں آتشبازی ہونے کی وجہ سے جل گئے۔