مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سوات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ عام میں وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ۔۔پارلیمنٹ میں عمران کی سیٹ ایسے خالی ہوتی ہے جیسے عوام کی جیب خالی ہے، وہ کہتے ہیں گھبراؤ نہيں، میں کہتا ہوں گھبراؤ انہیں بھگاؤ۔
(تم نیوز ۔05جولائی 2021ء)انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت برباد کردی، اتنی مہنگائی پہلے کبھی نہ تھی، اس نئے پاکستان سے تو پرانا پاکستان بہتر تھا۔ ہمارے لیپ ٹاپ پر یہ لوگ تنقید کرتے تھے، آج کورونا کے دنوں میں وہی لیپ ٹاپ طلبہ کے تعلیم جاری رکھنے کا سبب بنے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ موقع ملا تو خیبر پختونخوا کو پنجاب سے آگے لے کر جائيں گے۔پشاور بس رپیڈٹرانزٹ (بی آرٹی) پر طنز کرتے ہوئے لیگی صدر نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور پہلے چلتی ہے، پھر جلتی ہے، بی آر ٹی پشاور اگر ن لیگ کی لیڈر شپ بناتی تو لاہور کی میٹرو سروس سے پہلے مکمل کرلیتی۔مالم جبہ جانا چاہتا ہوں، مگر وہاں جانے سے ڈرتا ہوں، ایسا نہ ہو وہاں کرپشن کسی اور نے کی ہو اور نیب پھر مجھے دھرلے