فلپائن میں گزشتہ روز گر کر تباہ ہونے والے فوجی طیارے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ۔
(تم نیوز ۔ا نٹر نیشنل۔05 جولا ئی 2021ء)غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کی فوج کی جانب سے جاری میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائنی فوج کا بتانا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 50 افراد میں سے 47 فوجی جبکہ 3 سویلین ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی فلپائن میں جولو جزیرے پر لینڈنگ کے دوران فضائیہ کا سی 130 طیارہ گر کر تباہ ہوا۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 90 سے زائد افراد سوار تھے جس میں سے 40 کو بچا لیا گیا تھا۔