امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائے گا۔صدر جوبائیڈن نے امریکہ کے انٹیلی جنس اداروں کو اس ضمن میں تحقیقات کا باقاعدہ حکم دے دیا
(تم نیوز ۔انٹرنیشنل۔05جولائی 2021ء)خبر رساں اداروں کے مطابق صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ آج بتائیں گے روس اور پیوٹن ذمہ دار ہیں یا نہیں؟ انہوں نے دیے جانے والے حکم میں تحقیقاتی ایجنسیوں سے کہا ہے کہ ذمہ داران کا تعین اور ان کی نشاندہی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔امریکہ میں ہونے والے تازہ سائبر حملوں میں ایک ہزار سے زائد امریکی کمپنیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ابھی انہیں اس امر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ سائبر حملوں میں روس کا ہاتھ ہے۔