ایل این جی پرجی ایس ٹی بڑھنےسے سی این جی کی ریٹیل قیمت میں اضافہ متوقع
(تم نیوز ۔05جولائی 2021ء)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نئی قیمتوں پر سی این جی نہیں بیچ سکتے جبکہ مسئلہ حل کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں سی این جی کی قیمت 30 روپے فی کلو اور پنجاب میں 18 روپے بڑھ سکتی ہے۔