حکومت مخالف سیاسی اتحادپی ڈی ایم ایک بار پھر سرکار کیخلاف تحریک کیلئے تیار ہوگئی ۔۔ اور اس نئے سلسلے کا پہلا جلسہ آج سوات میں جلسہ ہو گا۔سوات کے جلسے میں مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔
تم نیوز۔04جولائی2021ء) جلسے میں شہبازشریف مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی، امیر مقام اور مریم اورنگزیب بھی ن لیگی وفد میں شامل ہیں۔شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے، ریلی کا آغاز بالا کوٹ، مالم جبہ سے دوپہر 2 بجے ہو گا جو مختلف راستوں سے ہوتی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گروانڈ پہنچے گی۔سوات کی ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں دہشت گردی اور حملوں کا خطرہ ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی بھی ہے۔