راجن پور /محمد پور میں طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ راجن پور: طلبہ کا انڈس ہائی وے بلاک کر کے احتجاج راجن پور: طلبہ کی جانب سے امتحانات کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج راجن پور: مظاہرین سے مزاکرات کی کوشش : پولیس راجن پور: بلاک ٹریفک پر امن کھلوانے کی کوشش:پولیس راجن پور: مظاہرین کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراؤ راجن پور: پتھراؤ کے نتیجے میں تھانہ محمد پور پولیس کے دو اہلکار زخمی راجن پور: زخمی اہلکاروں علاج معالجہ کے لیئے ہسپتال منتقل راجن پور: پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز مردان: فائرنگ / میاں بیوی جانبحق مردان: رستم کے علاقہ جمڈھیر میں فائرنگ:ریسکیو1122 مردان: بھائی کے فائرنگ سے بھاِئی اور بھابھی جانبحق مردان: جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی : پولیس مردان: ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی رمردان: 35 سالہ خالد بیوی سمیت ہسپتال منتقل: ریسکیو1122 مردان:ہسپتال میں ڈاکٹروں نے دونوں کی موت کی تصدیق کر دی منکیرہ/ٹرانسفارمر خراب منکیرہ:محلہ چھینہ والا کا ٹرانسفارمر 4 دن سے خراب،اہل علاقہ کو شدید مشکلات منکیرہ :لوڈ بڑھ جانے کی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمر جلنا معمول بن گیا منکیرہ :ٹرانسفارمر 25 کے وی کا نصب تھا جوکہ لوڈ برداشت نہ کرسکا منکیرہ :علاقہ مکینوں نے متعدد بار ٹرانسفارمر کو مرمت کروایا منکیرہ : قریبی ٹرانسفارمر پر منتقلی کے بعد وولٹیج کی کمی پوری نہ ہوسکی منکیرہ :شدید گرمی کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا منکیرہ:فریج،موٹرز،دیگر گھریلوں اشیاء کم وولٹیج کی وجہ سے جل گئیں منکیرہ:ایس ڈی او واپڈا افسران فوری طور پر ایکشن لیکر ٹرانسفارمر نصب کروائیں منکیرہ : نیا ٹرانسفارمر نصب نہ ہوسکا ، احتجاج کرنے پر مجبور ،اہل محلہ فیصل آباد /خون سفید ہوگیا فیصل آباد : بھائی نے بھائی پر مبینہ فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا:پولیس فیصل آباد : لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال لایا گیا : پولیس فیصل آباد : وقوعہ تھانہ صدر کے علاقہ نواحی گاؤں 175 گ ب میں پیش آیا:پولیس فیصل آباد : پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی:پولیس فیصل آباد : مقتول کا نام عمر فاروق بتایا جاتا ہے:ایس ایچ او مہر ریاض فیصل آباد : جلد ہی قتل کی وجہ معلوم کر لیں گے:پولیس ننکانہ صاحب/خون سفید ہونے لگے ننکانہ صاحب : زمینی تنازعہ ، بھائی نے بھائی کو گولی مار دی: زرائع ننکانہ صاحب: گولی لگنے سے50 سالہ محمد عارف شدید زخمی: زرائع ننکانہ صاحب: زخمی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ منتقل : زرائع چنیوٹ/ ویکسینیشن سنٹرزکا دورہ چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کاکورونا ویکسینیشن سنٹرز لالیاں اور چناب نگر کا دورہ چنیوٹ:انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا اور ریکارڈ کو چیک کیا چنیوٹ: ان جنچارجز سنٹرز کو مناسب ہدایات جاری کیں منڈی احمد آباد/سیل دوکانوں کا معاملہ منڈی احمد آباد: قائمہ کمیٹی براۓ ریلوے کے چیئرمین معین وٹو کا منڈی احمد آباد کا دورہ منڈی احمد آباد: ریلوے حکام کی جانب سےسیل دکانوں پر آگاہ کیا گیا منڈی احمد آباد:سیل دوکانے جلد بحال کروانے کا فیصلہ منڈی احمد آباد:ریلوے کرائےمیں کمی کی کوشش کریں گے:معین وٹو لیہ /گھریلو جھگڑا لیہ:چوبارہ معمولی تکرار پر جھگڑا ،گولیاں چل گئیں لیہ:1 خاتون سمیت 4 افراد زخمی:پولیس لیہ:چکنمبر 311 ٹی ڈی اے میں 3 افراد نے معمولی رنجش پر رشتے داروں پر فائرنگ کر دی:پولیس لیہ:زخمیوں میں باپ 2 بیٹے اور ان کی پھوپھو زہرہ بی بی شامل ہیں:پولیس لیہ:زخمی ہسپتال منتقل ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب:پولیس لیہ:3 زخمی حالت تشویش ناک ہونے پر نشتر ریفر لیہ: ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا:ایس ایچ او ساہیوال /سنٹرل جیل میں کرپشن کا معاملہ ساہیوال: سپرٹینڈنٹ جیل ،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ سمیت 10 جیل ملازمین معطل ساہیوال:سپریٹنڈنٹ منصور اکبر اور دیگر ملازمین پر ماہانہ لاکھوں روپے کی کرپشن کا الزام ساہیوال:سپیشل برانچ کی سورس رپورٹ پر نٹینڈنٹ جیل اور عملہ معطل ساہیوال: رپورٹ کے مطابق سنٹرل جیل میں ماہانہ 81 سے 90 لاکھ تک کی کرپشن کی جا رہی ہے ساہیوال:ڈی ائی جی طارق محمود کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ساہیوال: کرپشن انکواری رپورٹ یکم جون کو پیش کرنے کا حکم ساہیوال: تمام ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج قبضہ میں لے لیں:ڈی ائی جی ظاہر پیر : قومی شاہرہ موچی والا کے قریب دو کنٹینر آپس میں ٹکرا گئے ظاہر پیر : حادثہ کے نتیجہ میں دونوں کنٹینرز روڈ پر الٹ گئے ظاہر پیر : کنٹینرز میں ہارڈ بورڈ شیٹس اور نمک لوڈ تھا ظاہر پیر : ظاہر پیر : حادثہ نیند آنے کے سبب پیش آیا ظاہر پیر: دو شخص معمولی زخمی ،طبی امداد دی گئی ظاہر پیر : ریسکیو 1122 نے کنٹینرز ہٹا کر ،روڈ ٹریفک کیلئے کلیر کر دیا

سپریم کورٹ نےایف آئی کوتحقیقات کاحکم دیتے ہوئے کہا معلوم کیا

سپریم کورٹ نے ایف آئی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا معلوم کیا مسعود الرحمن عباسی نے تقریر کس کے ایما پر کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر فر جرم عائد کرنے کا کہا تھا

(تم نیوز ۔03 جولائی 2021ء)چیف جسٹس کے خلاف تقریر کرنے والے مسعود الرحمن عباسی کے توہین عدالت از خود نوٹس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی، مسعود الرحمن عباسی کو ایف آئی اے نے پیش کیا اور بتا یا سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملز م کو گرفتار کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے مسعود الرحمن عباسی سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اپنا جواب تحریر کیا ہے ،مسعود الرحمن عباسی نے ایک صفحے پر مشتمل بیان بیان پیش کیااور کہا میری والدہ کی وفات اور ساس کی بیماری کے باعث میں ذہنی طور پر پریشان تھا، تاہم جو بیان دیا اس پر شرمندہ ہوں اور عدالت سے معافی مانگتاہوں،عدالت معاف کردے، وعدہ کرتا ہوں آئند ہ کسی ادارے کے خلاف ایسا توہین آمیز بیان نہیں دوں گا ،ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کو تیار ہیں، اگر عدالت چاہے تو وہ پیر پکڑنے کو بھی تیار ہیں،وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں، جیب میں صرف دو ہزار روپے ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا آپ نے چیف جسٹس کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، ان کو سیکٹر انچارج کہا، یہ خال کہاں سے آیا، یہ تو سوچی سمجھی باتیں ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ نے کہا تھا مجھے بلاؤ ،میرے خلاف ایف آئی آر کٹوا ؤ،اب بتا ؤکیا دکھانا چاہتے تھے، چیف جسٹس سے کیا تعلق تھا، تقریر میں تو آپ نے کسی کا کوئی احترام نہیں کیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہا چیف جسٹس ادارے کے سربراہ ہیں، یہ ساری باتیں بغیر سوچے سجمھے نہیں کی جا سکتیں مسعود الرحمن عباسی کا عدالت میں دیا گیا بیان تو بے کار ہے ،ایسے معافی تو نہیں مانگی جاتی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا یہ گلی کی لڑائی نہیں جہاں آپ پاؤں پکڑیں گے اورمعاملہ ختم ہو جائے گا ،آپ نے جو کچھ بھی کہا لیکن ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، بڑی بڑی باتیں کرنے سے پہلے سوچنا تھا ۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ملزم کو قانونی معاونت فراہم کی جائے،سارے معاملہ میں نیب کو بھی دیکھنا ہے ،یہ بھی دیکھنا ہے یہ ایشو کیوں اٹھایا گیا ،آئندہ ہفتے بینچ دستیاب نہیں لیکن کیس جلد سماعت کیلیے مقرر کیا جائے گا۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on google
Google+